السلام علیکم |
آج رات اس صدی کا سب سے بڑا چاند گرہن ہے۔ رات ١٠ بج کر ١٤ منٹ پر اسکا آغاز ہوگا۔ کل رات ١ بج کر ٢١ منٹ پر مکمل گرہن ہوگا۔ اور صبح ٤ بج کر ٢٨ منٹ پر اسکا اختتام ہوگا۔ |
گرہن میں کسی بھی عمل کی زکواة ادا کی جاسکتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ مجھ سے محبت کے اعمال مانگ رہے ہیں۔ میں یہ عمل پہلے بھی پیش کرچکا ہوں۔ اب دوبارہ بتا رہا ہوں۔ |
یا لطیف کی زکواة ادا کرنے سے اس محبت کا کام لیا جا سکتا ہے۔ |
زکواة کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے ١٢٩ بار پڑھیں۔ پھر خانہکعبہ کی طرف پشت کر کے ١٢٩ بار پڑھیں۔ پھر خانہ کعبہ کے داٸیں جانب رخ کرکے ١٢٩ بار پڑھیں۔ پھر باٸیں جانب رخ کرکے ١٢٩ بار پڑھیں۔ پھر زمین کی طرف رخ کر کے ١٢٩ بار پڑھیں۔ پھر آسمان یا چھت کی جانب ١٢٩ بار پڑھیں۔ زکواة مکمل ہوٸی۔ اب آپ یا لطیف کے اعمال بغیر اجازت کے بھی کرسکتے ہیں۔ |
کچھ اعمال پیش کر رہا ہوں۔ |
١۔ سب سے پہلا عمل یہ ہے کہ کوٸی ناراض ہو تو ہر بماز کے بعد یا پھر کم از کم صبح و شام ١٢٩ بار یہ پڑھیں۔ |
یا لطیف لطف کر فلاں بن فلاں کا دل میرے حق میں نرم کر۔ کچھ دن میں کام ہوجاۓ گا۔ |
٢۔ ١٢٩ بار ہ بماز کے بعد یہ اسم پڑھنے سے شادی کے اسباب پیدا ہوتے ہیں۔ |
٣۔ سینے پہ ہاتھ رکھ کر ١٠٠ بار پڑھنا دعا کو مقبول بناتا ہے۔ |
٤۔ محبت کیلیے ١١٠٠ یا ٢١٠٠ بار ٢١ پڑھنا کٸی لوگوں کامجرب ہے۔ |
٥۔ کسی بھی مصیبت مں اس کا سوا لاکھ پڑھنا مصیبت کو ٹال دیتا ہے اور ہر حاجت پوری کرتا ہے۔ |
اعمال اور بھی بہت سے ہیں لیکن یہ زیادہ اہم تھے جو بتاۓ۔ |
Saturday, September 29, 2018
Mohabat k amaal (wazifa)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment