Saturday, September 29, 2018

Jinnat ko deikhne ka tariqa

﷽اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
آج بہت اہم موضوع لے کر آیا ہوں۔ میں دعویٰ کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ یہ معلومات آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں پڑھی ہوں گی۔ آج کا موضوع جنات کو دیکھنے سے متعلق ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ اس میں خطرہ کوٸی نہیں ہے۔ پڑھاٸی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور غیر مرٸی مخلوق سے بات بھی بہت آسانی کے ساتھ ھو جاۓ گی۔ کمال کی بات یہ ہے کہ وہ مخلوق خود چاہتی ہے کہ آپ اس سے بات کریں۔ لیکن ہم اپنی اس حس کو دبا دیتے ہیں اور بات کرنا قبول نہیں کرتے۔ تو چلیے آتے ہیں اصل بات کی طرف۔
انسان کے ساتھ کچھ فرشتے اور گاٸیڈز ہوتی ہیں۔ ان گاٸیڈز کو میں رہنما روحیں کہوں گا۔ کیونکہ آج تک اردو کی کسی کتاب میں اس کا ذکر موجود ہی نہیں ہے۔ ان رہنما روحوں کی کٸی اقسام ہوتی ہیں۔
اگر آپ لوگوں کو انرجی دے رہے ہیں۔ خواہ وہ ریکی انرجی ہو یا سوٸی انرجی یا پرانا انرجی ہو یا انرجی کا کوٸی اور ذریعہ آپ کے ساتھ ایک ہیلر گاٸیڈ آ جاۓ گی۔ اگر آپ مخفی علوم سیکھ رہے ہیں تو آپ کے پاس ایسی گاٸیڈ آۓ گی جو آپ کو مخفی علم میں رہنماٸی کرے گی۔ کچھ گاٸیڈز آپ کے ساتھ مستقل رہیں گی جب کہ کچھ صرف وقتی طور پر ہی رہیں گی۔ ایک دفعہ ان کا کام ختم ہو گیا اس کے بعد ہو نہیں آٸیں گی۔
رہنما روحیں دنیا کے ہر جاٸز کام میں آپ کی مدد کرتی ہیں جیسا کہ آپ کو بتانا کہ یہ کام کرنا صحیح ہے یا نہیں۔ اس بندے پہ بھروسہ کرں یا نہیں۔ مریض کی تشخیص کے ساتھ اس کی کیفیت اور علاج بھی نہ صرف نتاتی ہیں بلکہ کرتی بھی ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ ان۔میں ہیلنگ کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔ کسی بھی شخص کے بخار اور جسمانی تکالیف منٹوں میں دور کرتی ہے۔
تاہم غیر ضروری سوال نہ کریں۔ نہ ہی ٹاٸم پاس کیلیے استعمال کریں ورنہ یہ ناراض ہوجاتی ہیں۔ جس طرح ہم سے غلطی ہوتی ہے اسی طرح یہ بھی خطا کھا جاتے ہیں۔ 
خیر اب ان کے بارے میں زیادہ بتانے کا وقت نہیں ہے۔ انھیں دیکھنے کی طرف آتے ہیں۔ انھیں دیکھنے کیلیے مراقبہ ضروری ہے۔ یاد رہے ہر مقصد کیلیے علیحدہ مراقبہ ہوتا ہے۔ آپ کسی ایک قسم کے مراقبے سے ہر چیز نہیں پا سکتے۔ مراقبہ میں انسان کو نٸی نٸی طاقتیں ملتی ہیں۔ خود مجھے بھی ملیں۔ جو شخص میرے بتاۓ ہوۓ مراقبے کو کرے گا تو اسے کٸی فواٸد نصیب ہوں گے۔ لیکن اس مراقبے کو کرنے سے پہلے کچھ چیزیں بتا دوں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ 
انسان کے جسم میں سات مقامات پر چاکراز موجود ہیں۔ یہ چاکراز ان کو نظر آتے ہیں جن کی روحانی نظر کھلی ہو۔ یہ چاکرز کاٸنات سے انرجی لیکر ہمیں دیتے ہیں۔ اگر کوٸی چاکرا کام کرنا بند ہو جاۓ تو اس کا کام بھی ختم ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر پہلا چاکرا ہماری شرمگاہ پر واقع ہے۔ چاٸینیز اس پواٸنٹ کو hui yin point کہتے ہیں۔ انسان کی تمام طاقت یہیں ہوتی ہے۔ اگر یہ پہلا چاکرا جسے ہم root chakra کہتے ہیں کمزور ہو جاۓ یا بلاک ہو جاۓ تو انسان بہت کمزور ہو جاتا ہے۔ اکثر کیسز میں ڈاکٹر جواب دے دیتے ہیں کہ ہمہں سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر مریض کو کمزوری کیوں ہے۔ اور مریض آہستہ آہستہ بسترے سے جا لگتا ہے اور موت واقع ہو جاتی ہے۔ خیر یہ موضوع علیحدہ ہے۔ ہم بات کر رہے تھے چاکراز کی۔ جو مشق ہم بتا رہے ہیں اس میں اوپر والے چار چاکراز استعمال ہوں گے۔
پہلا چاکرا crown chakra کہلاتا ہے۔ یہ کاٸنات سے انرجی لیتا ہے اور پورے جسم کو دیتا ہے۔ یہ سر میں واقع ہے۔
دوسرا چاکرا دونوں بھنوٶں کے درمیان میں ہوتا ہے۔ اسے third eye chakra کہتے ہیں۔ یہ آپکی روحانی نظر کھولتا ہے۔
تیسرا چاکرا گلے میں واقع ہے۔ اسے throat chakra کہتے ہیں۔ یہ آپکا کانفیڈینس اور لوگوں کے سامنے بات چیت کے ہنر کو ظاہر کرتا ہے۔ 
چوتھا چاکرا پیٹ کے درمیان میں واقع ہے بالکل معدہ والی جگہ پہ۔ اسے heart chakra کہتے ہیں۔ یہ محبت کا اظہار کرتا ہے۔ 
اب آتے ہیں دوسری طرف کہ مراقبہ کے دوران پڑھنا کیا ہے۔
آپ کو پتا ہے کہ سورة فاتحہ میں سات حروف کم ہیں۔ علمإ نے لکھا ہے کہ یہ سات حروف عذاب والے حروف ہیں اس لیے نہیں لکھا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان حروف کی طاقت اتنی ہے کہ عام آدمی برداشت ہی نہ کر پاتا۔ اسی لیے ان سات حروف کو شامل نہیں کیا گیا۔
وہ سات حروف یہ ہیں۔ 
ف
ج
ش
ث
ظ
خ
ز
کل چاکراز سات ہیں اور ان سات حروف سے انکا تعلق ہے۔ ان سات حروف کے سات سمبلز ہیں جو حضرت سلیمان بن داود علیہ السلام کو دیے گٸے تھے جس کی وجی سے تمال مخلوقات پر ان کی حکمرانی تھی۔ ان سات سمبلز کی وضاحت اور طریقہ استعمال نقش سلیمانی والی پوسٹ میں پہلے ہی کر چکا ہوں۔ اسی لیے دوبارہ نہیں بتاٶں گا۔
پہلے چار چاکراز زکا تعلق بالترتیب یوں ہے۔
پہلے چاکرا کا تعلق ف سے ہے۔
دوسرے چاکرے کا تعلق ز سے ہے۔
تیسرے چاکرا کا تعلق خ سے ہے
چوتھے چاکرے کا تعلق ظ سے ہے۔
اب آتے ہیں مراقبے کی طرف۔ 
مرقبے کے وقت لوگ بخور جلاتے ہیں۔ اس کو جلانے کے کٸی فاٸدے ہوتے ہیں۔ ہماری روحانی قوت بڑھ جاتی ہے۔ روحانی قوت بڑھنے کا مطلب ہے کہ ہمارا aura پہلے سے زیادہ frquency پہ vibrate ہونے لگے۔ aura ایک تواناٸی ہے جو انسان کو جادو جنات سے بچاتی ہے۔ اس کی وضاحت پھر کبھی کروں گا۔ کٸی قسم کے بخور یا خوشبو لگاٸی جا سکتی ہے۔ یہاں میں ایک ہی کی وضاحت کروں گا۔
Lavendar
اے اردو میں حزام کہتے ہیں۔ ایک طرح کی خوشبودار جھاڑی ہے یہ۔ اگر اسکا بخور بنایا جاۓ تو بہت بہتر ہے۔ اس کے بغیر بھی کام ہو جاۓ گا لیکن زیادہ فاٸدہ نہ ہوگا۔
اسکا فاٸدہ یہ کہ یہ ذہنی دباٶ ختم کرتا ہے اور ہمارے دماغ کو روحانی اجسام سے بات چیت کیلیے تیار کرتا ہے۔ قدیم زمانے میں لوگ اسے اپنے پاس رکھتے تھے یا پہنتے تھے تاکہ جنات دیکھ سکیں اور بات چیت ہوسکے اور انکی موجودگی کا احساس ہوسکے۔ یہ باطنی نگاہ کھولتا ہے۔ 
اب آتے ہیں اصل مراقبے کی طرف۔
ایک پر سکون جگہ بیٹھ جاٸیں۔ آنکھیں بند کر لیں۔ تصور کریں کہ آسمان میں سے روشنی کی ایک گیند یا شعاع آ رہی ہے اور crown chakra یعنی سر میں آ گٸی ہے۔ اور سر میں محسوس ہو رہی ہے۔ اب حرف ف کی عزیمت پڑھیں۔
اجب یا سرحماکیل بحق یا فاطر
اور محسوس کریں کہ سر میں انرجی آٸی ہے آپ کے پڑھنے کے دوران۔ ایسا ٥ سے ١٠ بار کریں۔
اب دوسرے چاکرا یعنی کہ تیسری آنکھ پہ غور کرں اور تصور کریں کہ سر سے انرجی اور لاٸٹ تیسری آنکھ میں آٸی ہے۔ حرف ز کی عزیمت پڑھیں۔
اجب یا ثرفاٸیل بحق یا زاکی
اور پڑھنے کے بعد دونوں بھنوٶں کے درمیان روشنی اور تواناٸی محسوس کریں۔ یہ عمل ٥ سے ١٠ بار دہراٸیں۔ یعنی پانچ سے دس بار عزیمت پڑھیں اور ہر بار انرجی محسوس کریں۔
اب انرجی کو تیسری نظر سے throat chakra یعنی گلے کی طرف لے آٸیں۔ اور حرف خ کی عزیمت پڑھیں۔
اجب یا مھکاٸیل بحق یا خبیر اور انرجی اور لاٸٹ محسوس کریں۔ ایسا بھی پانچ سے دس بار کریں۔
اب گلے سے heart chakra یعنی پیٹ کے درمیان میں معدہ میں انرجی لاٸیں اور حرف ظ کی عزیمت پڑھیں۔
اجب یا لوزاٸیل بحق یا ظاہر 
اور انرجی محسوس کریں۔ اس عمل کو بھی پانچ سے دس باری دہراٸیں۔
اب انرجیکو نیچے لیکر آٸیں شرمگاہ کی طرف۔ یہ ناف سے دو انگلی جتنا اوپر ہوتا ہے۔ یہاں آہستہ آہستہ یااااااااا نننوووووووووورررررررر پڑھیں۔ یا نور۔ لیکن لمبا کر کے۔ اور طاقت کو محسوس کریں۔ اسے بھی ٥ سے ١٠ بار دہراٸیں۔
سب سے آخر میں اس انرجی کو پاٶں میں لے جاٸیں اور أللہ نور ألسموات والارض پڑھیں اور پاٶں میں طاقت محسوس کریں۔ اسے بھی ٥ سے ١٠ بار دہراٸیں۔ 
اب آپ کاٸنات کی انرجی سے جڑ چکے ہیں۔ اب ایسا کریں کہ اپنی توجہ crown chakra پر دیں۔ اور آہستہ آہستہ سانس خارج کریں ایک سے چار تک گنتی کرتے ہوۓ اور انرجی کو اپنے باٸیں جانب اوپر سے نیچے آتا ہوا دیکھیں۔ اور اس کے بعد آہستہ آہستہ سانس اندر لیں ایک سے چار تک گنتے ہوۓ اور انرجی کو جسم کے داٸیں حصے میں نیچے سے اوپر جاتے ہوۓ محسوس کریں۔ یہ دونوں عمل سانس کے ساتھ کرنے ہیں۔ یہ عمل پانچ بار دہراٸیں۔ 
اب ایسا کریں کہ سانس اسی طریقے سے ایک سے چار گنتے ہوۓ اندر لیں اور انرجی کو جسم کے سامنے والے حصے سے اوپر سے نیچے تک لیکر آٸیں۔ اب سانس ایک سے چار تک گنتے ہوٸے باہر نکالیں۔ اور تصور کریں کہ انرجی پیچھے والے جسم کے حصے سے نیچے سے اوپر جا رہی ہے۔ ان دونوں عمل کو بھی کم از کم پانچ بار کریں۔ 
بس مراقبہ پورا ہوا۔ لیکن رکیں۔ ابھی عمل پورا نہیں ہوا۔ اب آپ کاٸنات سے جڑ چکے ہیں۔ لیکن ابھی بھی کچھ باقی ہے۔
اب آپ اپنی آنکھیں بند رکھیں اور اپنے حواس کو باہر والی دنیا تک لے جاٸیں۔ کیا آپ کچھ أیسا محسوس کر رہے ہیں جد آپ عام دنوں میں محسوس نہیں کرتے؟ کوٸی رنگ یا سمبل نظر آرہا ہو؟ سوچیں۔ غور کریں۔ کچھ سناٸی دے رہا ہے۔ اگر ہاں تو کیا۔ سوال کریں۔ کیا میرے آس پاس کوٸی گاٸیڈ ہے؟ اگر ہاں میں جواب آۓ تو سوال جواب کا سلسلہ بڑھاٸیں۔ ہر بات پہ یقین نہ کریں بلکہ اپنے ہوش و حواس و استعمال کریں۔ اگر پہلی مرتبہ نہیں تو بہت جلد نظر کھلجاۓ گی۔ ڈرنا بالکل بھی نہیں ہے۔ بہت سے راز کھلیں گے۔ بہت سی طاقتیں ملیں گی۔ میں ان کا ذکر نہیں کر سکتا۔ ہاں صرف ایک بات مثال کے طور پر بتا دیتا ہوں۔ مجھے حالت مراقبہ میںایک بندے نے تلوار دی۔ بالکل سفید کپڑے پہنے تھے۔ بھورے داڑھی اور بال تھے۔ اسے میں نے اپنی نیام میں ڈال لیا۔ اب اس تلوار سے جادو جنات اور درد کا علاج کر سکتا ہوں۔ اس سے زیادہ وضاحت نہیں کروں گا۔ کچھ باتیں راز بھی رکھنا ہوتی ہیں۔ سب باتیں فیس بک پہ تھوڑی نہ بتاٸی جاتی ہیں۔ وےسے اس تلوار کو حاصل کرنےکا عمل بھی ہے۔ جس کو حاصل ہو جاتی ہے وہ آگے کسی کو بتاتا ہی نہیں ہے۔ لیکن میں ان شاء اللہ یہ بخل توڑوں گا۔ اگر ایک چیز مجھے ملی ہے تو اوروں کو بھی اس سے فاٸدہ اٹھانا چاہیے۔ لیکن اگر مجھے اچھا رسپانس نہ ملا۔ تو اس سلسلے کو بھی یہیں چھوڑ دوں گا۔ ویسے بھی علاج کیلیےجانا تو عامل کے پاس ہے۔ تو مجھے کیا نقصان ہے کہ میں اپنا علم آپ کے ساتھ نہ شٸیر کروں۔ 
اس عمل کو کریں اور میری تحریر کو میرے ہی نام سے شٸیر کریں۔ مجھے معلوم ہےبہت سے لوگ میری پوسٹ کاپی کرتے ہیں۔ پھر جب سوال کیا جاتا ہے عمل سے متعلق تو ان سے جواب نہیں بن پڑتا۔

No comments:

Post a Comment