Saturday, September 29, 2018

Jinnat k jisam par asraat

السلام علیکم
اس پوسٹ میں ہم نے اس بات پر بحث کرنی ہے کہ کہ جادو جنات جسم پر اثر کیسے کرتے ہیں اور کیا اثرات ہوتے ہیں۔
اصل میں سب لوگوں کو علیحدہ علیحدہ بتانے سے بہتر ہے کہ میں یہیں سب کچھ بتا دوں۔
انسان کے پاس دو جسم ہیں۔ ویسے تو کٸی جسم ہیں جیسا کہ Physical body, Etheric body, Spiritual body, Astral body, Emotional body, mentalic body اور بھی بہت سی باڈیز ہیں۔ لیکن ہم نے صرف دو اجسام کو ہی دیکھنا ہے۔
مادی جسم یا physical body
روحانی جسم یا spiritual body.
جنات کے پاس روحانی جسم تو ہے لیکن مادی جسم نہیں۔ اس لیے ان کا حملہ ہمیشہ روحانی جسم پہ ہوتا ہے۔ یہ روحانی جسم ہمارے مادی جسم کو سہارا اور انرجی دیتا ہے۔ جب اس پہ حملہ ہوتا ہے تو یہ کمزور ہوجاتا ہے۔ اس کے کمزور ہونے سے طاقت کم ہوجاتی ہے اور روحانی جسم مادی جسم کو سہارا نہیں دی پاتا۔ اس سہارا نہ دینے کی وجہ سے جسم تھکا تھکا رہنے لگتا ہے۔ کوٸی کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ بندہ چڑچڑا ہو جاتا ہے۔
آپ نے یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ روزہ رکھنے سے انسان چڑچڑا ہوجاتا ہے۔ یہ چڑچڑا پن بھوک کی وجہ سے آتا ہے۔ جب روزہ افطار کر لیتے ہیں تو ٹھیک ہو جاتے ہیں کیونکہ بھوک ختم ہوجاتی ہے اور طاقت آ جاتی ہے۔ اسکا مطلب بھوک لگنے اور طاقت کی کمی کی وجہ سے انسان کو غصہ آتا ہے اور چڑچڑا پن پیدا ہوتا ہے۔ یہی حال روح کا ہے۔ جب آپ کی روح کمزور ہوجاتی ہے تو اسے بھوک لگتی ہے۔ اس کا رزق عبادت اور ذکر ہے۔ عملیات اسی عبادت کی ترقی یافتہ حالت ہے۔ آپ عملیات کرتے ہیں جس کی وجہ سے روح کی بھوک ختم ہوجاتی ہے۔ روح کے پاس طاقت آجاتی ہے۔ اور وہ جنات سے خود بچاٶ کر لیتی ہے۔ یہی علاج ہے۔
اچھا بات چل رہی تھی کہ کیسے حملہ کرتے ہیں۔ یہ آپکے گرد انرجی یا اورہ یا جو روحانی جسم کو کمزور کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً ایک علامت اور ظاہر ہوتی ہے جسے کہتے ہیں کندھوں کا بھاری رہنا۔ اب ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ بھی سمجھتے ہیں۔
آپکی روحانی قوت کم ہے کیونکہ جنات نے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اور جن کی روحانی قوت زیادہ ہے۔ اب دوسرے الفاظ میں وہ آپ پر بھاری ہے۔ تو وہ جب بھی آپ کے پاس آتا ہے تو آپ کی روحانی قوت اسکی روحانی قوت کا پریشر برداشت نہیں کر پاتی۔ اس کے نتیجے میں کندھے پر دباٶ محسوس ہوتا ہے۔
ویسے علامات تو اور بھی ہیں لیکن یہ سب سے زیادہ کامن علامات ہیں جن کا میں نے ذکر کیا۔
جنات کو طاقت ملتی ہے آپکے منفی جذبات سے۔ جیسا کہ غصہ، حسد، احساس کمتری، مایوسی وغیرہ۔ اسی لیے ان جذبات سے بچنا چاہیے۔ جتنا زیادہ خوش رہیں گے۔ ہنستے رہیں گے۔ ان کا اثر اتنا کم ہوگا۔
اب سوال یہ کہ یہ آتے کیوں ہیں آخر انسان پر۔ 
اسکی کٸی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ 
ایک تو یہ کہ جادو کے ذریعے بھیجا جاۓ۔ جادوگر اپنے عمل سے قابو کر لیتے ہیں۔ اس کے بعد جنات کی گردنوں میں طوق اور پیروں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں تاکہ وہ بھاگ نہ سکے۔ میں نے ایسے کٸی جنات کو آزاد کیا ہے جن کو باندھا ہوا تھا اور زبردستی کام لیا جاتا تھا۔ 
ایک طریقہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جنات اپنی مخصوص نشانی دے دیتا ہے جیسا کہ انگھوٹی۔ پھر جادوگر جیسے ہی اس نشانی کو ذرا سا حرارت پہنچاتا ہے تو وہ حرارت اس جن کو محسوس ہوتی ہے۔ اگر وہ جن حاضر نہیں ہوگا تو عامل اس نشانی کو آگ میں ڈال دیگا۔ جیسے جیسے نشانی جلے گی جن بھی جل جاۓ گا۔ ایسے جنات کو آزاد کرنا سب سے مشکل کام ہے۔ لیکن نا ممکن نہیں۔ ایسے جنات کا علاج ویسی ہی کرتے ہیں جیسا کہ پتلے والے جادو کے مریض کا۔ مریض کے پتلے بنا کر جہاں سوٸ گاڑی جاتی ہے۔ وہاں مریض کو درد ہوتا ہے۔ ہیں حال نشانی کے ستھ جن کا بھی ہوتا ہے۔ جو نشانی کے ساتھ کیا جاۓ گا وہی جن کے ساتھ ہوگا۔ عامل کا کام دونوں میں کنکشن ختم کرنا ہوتا ہے۔جب پتلے سی مریض کا کنکشن ختم تو ہزار سوٸیاں پتلے میں گاڑدو مریض کو کچھ نہیں ہوگا۔
وجوہات اور بھی بہت ساری ہیں لیکن ان کو پھر کبھی بیان کیا جاۓ گا۔

No comments:

Post a Comment