Saturday, September 29, 2018

5 Anasir

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
میرے پاس کٸی طرح کے مریض آتے ہیں۔ مریضوں کو ان کے مرض کی نوعیت کے حساب سے علاج دیا جاتا ہے۔ آج میں آپ کو پانچ عناصر کے بارے میں بتاٶں گا۔ عاملین عناصر کو چار گنتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے حقاٸق چھپ جاتے ہیں۔ یہ علم ٥٠٠٠ سال قدیم ہے۔
چإینیز میں اس علم کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔
بیماری سے علاج میں پانچ عناصر کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔
وہ پانچ عناصر یہ ہیں۔
١۔آتش
٢۔آب
٣۔لکڑی
٤۔خاک
٥۔دھات یعنی میٹل
بعض کے نزدیک لکڑی نہیں ہوا ہے۔ اور میٹل کی جگہ وہ روح یا روحانیت لیتے ہیں۔ لیکن آپ تحریر آگے پڑہیں گے تب آپ کو اندازہ ہوگا کہ میٹل اور لکڑی کو کیوں شامل کیا گیا۔
ہر عنصر کا تعلق ایک عضو کے ساتھ ہے۔ آٸیے اسے دیکھتے ہیں۔
کاٸنات میں دو طاقتیں ہیں۔ چاٸینیز کے مطابق انھیں ین yin اور ینگ yang کہا جاتا ہے۔ yin کو مثبت اور yang کو منفی کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کو جسم میں بیلنس ہونا ضروری ہے۔ ورنہ بندہ بیمار پڑ جاتا ہے۔ پانچ عناصر کا تعلق پانچ عضو سے ہے جو yin ہیں اور ان کا پانچ عضو سے تعلق ہے جو yang ہیں۔
١۔ لکڑی کا تعلق جگر سے ہے اور اسکا بھاٸی بتاتشی یعنی gall bladder ہے۔ جب آپ کا جگر کا مسٸلہ ہوگا تو آنکھیں سبز یا پیلی ہو جاٸیں گی۔ چہرے کا رنگ لکِڑی کی طرح بالکل خشک ہو جاٸے گا۔
٢۔ دھات یعنی میٹل کا تعلق پھیپھڑوں سے ہے۔ اور اسکا بھاٸی انٹسٹاٸن ہے۔ اس میں مسلۓ کی وجہ سے کھانسی آتی ہے۔ اور چہرہ زرد پڑ جاتا ہے جیسا کہ کوٸی میٹل چمک رہا ہو۔
٣۔ آتش یعنی آگ کا تعلق دل سے ہے۔ اور اسکا بھاٸی سمال انٹسٹاٸن ہے۔ جب دل میں مسٸلہ ہوتا ہے تو چہرہ لال ہوجاتا ہے اور جسم جلنے لگتا ہے یعنی گرم ہوجاتا ہے بالکل آگ کی طرح۔
٤۔ پانی کا تعلق گردوں کے ساتھ ہے۔ اور اسکا بھاٸی عضوِ مخصوص یعنی کہ وہ مقام جھاں سے پیشاب خارج ہوتا ہے وہی ہے۔ جب گردوں میں مسٸلہ ہو تو چہرے کا رنگ گہرہ ہو جاتا ہے۔ اور جسم ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔ پانی کی طرح۔
٥۔ خاک یعنی کہ مٹی۔ اسے اکثر بزرگوں نے مٹی کی بجاٸے زمین لکھا ہے۔ اس کا تعلق تلی سے ہے۔ اور اسکا بھاٸی معدہ ہے۔ جب مسٸلہ معدہ کا ہو جیسا کہ پیٹ کا درد تو پیٹ میں حرکت ہوتی ہے۔ اور یہ حرکت زلزلہ کے جیسا معلوم ہوتا ہے۔
اب آپ جان گٸے ہیں کہ کیسے پانچ عناصر کیوں ہیں اور کس وجہ سے ان کو پانچ عضو سے منسوب کیا گیا ہے۔ اور کیسے ہماری صحت کا دارومدار انھی پر ہے۔ ابھی تو میں نے بہت کچھ پانچ عناصر کے بارے میں نہیں بتایا۔ جیسا کہ یہ پانچ عضو بیمار کیوں ہوتے ہیں۔ علاج کیسے کرتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ لوگ اب دلچسپی سے پڑھتے ہی نہیں ہیں۔ تو میں اپنا ٹاٸم کیوں ضاٸع کروں؟ 
بقیہ میں تو روحانی معالج ہوں۔ میں کاٸی انرجی استعمال کرتا ہوں۔ مریض کو جسم میں حرارت اور رینگنے کی سی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ بعض کو تکلیف ہونے لگتی ہے۔ اسکا مطلب جب میں انرجی دیتا ہوں تو جسم کا کوٸی حصہ بند ہے جو انرجی نہیں جانے دے رہا۔ اسے کھولنا پڑتا ہے۔ زیادہ نہیں لکھوں گا کیوں کہ لمبی پوسٹ کوٸی نہیں پڑھتا۔ 

No comments:

Post a Comment