السلام علیکم |
جیسا کہ کل کہا تھا کہ کٸی نٸی چیزیں عملیات کے حوالے سے کھولوں گا یہ اسکا پہلا حصہ ہے۔ |
میں نے بزرگوں کے کچھ راز ایک پچھلی پوسٹ میں لکھے تھے۔ یہ پوسٹ بھی اسی حوالے سے لکھی جا رہی ہے۔ |
چابی زمانہ قدیم سے بہت پر اثرار سمجھی جاتی تھی۔ چابی کو پہننے سے عقل آتی ہے۔ |
چابی کو سونے والے گدے کے نیچے رکھنے سے انسان کی جنسی قوت بڑھتی ہے۔ اسی لیے قدیم زمانے میں اسے سونے والے گدے کے نیچے رکھتے تھے۔ |
سونے کی چابی پچھلے زمانے میں جادو جنات نظر بد سے حفاظت کییے پہنی جاتی تھی۔ |
ایک چین میں تین چابیاں رکھنا صحت پیسہ اور محبت لاتا ہے۔ |
اگر کسی شخص کو صحیح نیند نہ آتی ہو اور برے خواب آتے ہوں تو وہ بستر کے ساتھ الٹی چابی لٹکا دے۔ ڈراٸونے خواب بند ہو جاٸیں گے۔ |
نمک کو بھی بہت سمجھا جاتا تھا۔ نمک میں طاقت ہوتی ہے کہ وہ منفی تواناٸی کو اپنے اندر جزب کر لیتا ہے۔ میں کٸی لوگوں کو نمک استعمال کرنے کا کہ چکا ہوں۔ جادو جنات کے مریض نمک کو کھاٸیں گے نہیں۔ ورنہ نقصان ہوگا۔ |
جادو جنات کے مریض کو چاہیے کہ ایک بالٹی پانی میں کم از کم ایک کپ نمک ڈالے۔ اسکے بعد اس پانی سے نہا لے تو چڑچڑا پن غصہ تھکاوٹ ختم ہو اور جادو جنات کے اثر بہت کم ہو جاٸیں گے۔ |
ایک جادو کی مریضہ تھی اس نے مجھے بتایا کہ جس دن وہ گھر کے سامنے والے دروازے میں نمک پھینکتی ہے اس دن اس کے گھر میں لڑاٸی جھگڑا نہیں ہوتا۔ |
سب سے بہتر سمندری نمک ہے۔ اگر نہ ملے تو عام نمک۔ آٸیوڈین والا نمک اس کام کیلیے مفید نہیں ہے۔ |
نمک ملی پانی کا گھر میں چھڑکاٶ جادو جنات کو بھگاتا ہے۔ اسی طرح کھڑکی پہ اسکا چھڑکاٶ کرنا اچھی قسمت لاتا ہے۔ |
اگر کسی انسان کے اوپر جنات جادوکے ذریعے مسلط کیے گٸے ہوں تو بعض لوگوں کے مطابق اسے چاہیے کہ چھ ٹانگوں والی کرسی کے نیچے سے گزرے۔ تاکہ اس پر اثرات ختم ہوں۔ |
اسی طرح بندش کا بہت ہی زبردست توڑ یہ ہے کہ دریا کے پانی سے تین دن تک نہایا جاۓ۔ اگر بندش نہیں بھی ختم ہوتی تو کم ہو جاۓ گی۔ |
بزرگوں کے مطابق کمرے کو سجانا ہمیشہ نٸے چاند میں چاہیے۔ زوال میں کرنا بیوقوفی ہے۔ |
ٹوٹے ہوۓ شیشے کو استعمال کرنا برا نصیب لاتا ہے۔ اسی طرح ٹوٹی ہوٸ جوتی اور کنگھا بھی نصیب کرتا ہے۔ حدیث میں بھی ٹوٹی جوتی اور ٹوٹا کنگھا استعمال کرنا منع ہے۔ |
گھر میں دولت اور رزق کی فراوانی کیلیے آٸینہ اس جگہ لٹکایا جاۓ جہاں کھانا کھایا جاتا ہے۔ |
رات کو برتن دھو کے رکھیں ورنہ وہ نیند نہ آنے کا باعث بنتے ہیں۔ |
کمرے کے کونے مثبے انرجی نہیں رکھتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انرجی ہمیشہ گول داٸرے میں حرکت کرتی ہے۔ اسی لیے اکثر لوگوں کو جنات کمرے کے کونے میں نظر آتے ہیں۔ کمرے کے کونے میں فرنیچر رکھنا چاہیے تاکہ فرنیچر اس کے اثرات کم کر سکے۔ |
سب سے آخر میں یہ بتا دوں کہ گھر کے داخلی دروازے کے سامنے کرسی رکھنے سے جادو جنات گھر میں داخل ہونے سے خوف کھاتے ہیں۔ |
چلیے ایک بات اور بھی بتا دیتا ہوں۔ کہ اگر گھر کے سامنے والی چوکھٹ کو کھود کر اس میں سانپ کی کچیلی یا کھال جس پر 2100 بار آیت الکرسی پڑھی گٸی ہو کو دفنایا جاۓ تو اس گھر پر جادو جنات کا اثر نہ ہوگا۔ اور جب بھی کوٸی جادوگر عمل پڑھنے بیٹھے گا تو اسے اپنے سامنے ایک سانپ دکھاٸ دیگا جو اسے عمل نہیں پڑھنے دیگا۔ |
میرا کام صرف آپ کو بتانا تھا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں یہ توہم پرستی ہے تو آپکی مرضی۔ |
Saturday, September 29, 2018
chabi k faide in rohani
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment