Saturday, September 29, 2018

Bandish maloom karne ka tariqa

السلام علیکم
آج بات کرتےہیں کہ کس طرح ہم جان سکتے ہیں کہ ہم پر بندش ہے یا نہیں۔
اس کیلیے اپنی ایک رات کی استعمال شدہ قمیص لیں۔ اس پر ایک Scale یا فٹا رکھ دیں۔ 
اس فٹے کے دونوں جانب لکیر لگا دیں۔ اس سے فٹے کی لمباٸی کے برابر دو لاٸنیں لگیں گی۔ اب اس کپڑے پر ہی سب سوتیں 7 7 بار پڑھ کر پھونک ماریں۔
سورت فاتحہ ٧ بار
آیت الکرسی 7 بار
سورت کافرون 7 بار
سورت اخلاص 7 بار
سورت فلق 7 بار 
سورت ناس 7 بار
پڑھنے کے بعد اسی مقام پر فٹا واپس رکھ دیں۔ اب آپ دیکھیں کہ کیا نشان پہلے سے بڑھ گیا ہے یا کم ہوگیا ہے یا برابر ہے۔
اگر برابر ہے تو جادو جنات کا مسٸلہ نہیں۔
اگر لمبا ہوگیا ہے نشان اور فٹا چھوٹا ہے تو اس کا مطلب انسان کی انرجی کے ساتھ کپڑے میں جنات کی انرجی بھی شامل ہے۔ لہذا جنات کے اثرات ہیں۔
اگر نشان چھوٹا ہوگیا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ انسان کی انرجی کم ہے۔ انرجی کم جادو کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ لہذا اثر جادو کا ہے۔
بندش جادو جنات کی وجہ سے ہی لگتی ہے۔
لیکن ہاں کچھ جادو کی اقسام ہوتے ہیں۔ جن میں دور سے ہی کام کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر چوکی کا عمل۔ اس عمل میں جادوگر جنات کو گھر کے پاس بٹھا دیتا ہے۔ اسے چوکی کہتے بھی اسی لیے ہیں کیونکہ چوکی ایک آلہ ہے جس کے اوپر روٹیاں بناتے وقت بیٹھا جاتا ہے۔ جو بھی رشتہ لے کے آتا ہے اس کے دل میں یہ جنات نفرت پیدا کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً رشتہ نہیں ہوتا۔ لیکن جسم پر اثر بھی نیں آتا۔ اسی لیے اوپر والا طریقہ یہاں بیکار ہے
اس کام کیلیے استخارہ بہترین ہے۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ 
7 بار سورت فاتحہ
7 بار سورت اخلاص 
7 بار تیسرا کلمہ
7 بار درود ابراہیمی
پڑھ لینے کے بعد دو رکعت نماز براۓ استخارہ ادا کی جاۓ۔ پہلی رکعت میں قیام کے دوران سورت فاتحہ میں جب اھدنا الصراط المستقیم آۓ تو اسے بار بار پڑھے یہاں تک کہ سینا داٸیں یا باٸیں جانب مڑ جاۓ۔ اس کے بعد نماز مکمل کر لیں۔
داٸیں جانب سینہ مڑنے کا مطلب ہاں اور باٸیں جانب مڑنے کا مطلب ناں۔
اس طریقے سے آپ کسی بھی سوال کا جواب ہاں یہ ناں میں معلوم کر سکتے ہیں

No comments:

Post a Comment