السلام علیکم |
آج بات ہوجاۓ ذرا نوکری اور پیسوں پر۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ نوکری کے اعمال علیحدہ ہیں اور پیسے حاصل کرنے کے علیحدہ ہیں۔ اکثر عامل پیسوں کی جگہ نوکری کا عمل دے دیتے ہیں۔ نتیجتاً عمل اثر نہیں دکھاتا۔ |
ہم دونوں پہ علیحدہ بحث کریں گے۔ |
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عملیات کا اثر صرف وظیفہ پڑھنے سے نہیں ہوتا بلکہ بہت ساری اور باتوں کا بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے۔ اب کیوں کہ وہ کٸی باتیں ہیں اسی لیے ایک پوسٹ میں سمجھانا ممکن نہیں ہے۔ |
عمل کرنے کا اصل مقصد اپنے آپ کو کاٸنات کی انرجی کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ اس جملے کی وضاحت بہت لمبی ہے۔ میں ایک مکمل پوسٹ بناٶں گا جس میں بتایا جاۓ گا کہ اس جملے کا کیا مطلب ہے اور عملیات کیسے اثر کرتے ہیں۔ تاہم ابھی میں اتنا ہی بتا سکتا ہوں کہ اسکا مطلب ہے کہ عمل کے ساتھ تصور لازمی ہے۔ وضاحت پھر کبھی۔ |
رزق اور نوکری دونوں کیلیے حرف ”ب“ بہت اہم ہے اور اسکی تاثیر بے مثال ہے۔ اسکا تعلق داناٸ اور ہوشیاری کے ساتھ ہے۔ داٸیں آنکھ سے اسکا تعلق ہے اور موکل اسکا جبراٸیل ہے۔ اسکی تفصیل میں نے ایک پوسٹ حروف تہجی کے راز میں بیان کی تھی۔ دوبارہ وہ سب لکھنا فضول ہے۔ جس نے پڑھنا ہے وہ پچھلی پوسٹس کا مطالعہ کرے۔ |
اللہ کے وہ نام جو ب سے شروع ہوتے ہیں رزق میں کمال تاثیر رکھتے ہیں۔ اللہ کے 7 ایسے نام ہیں جو ب سے شروع ہوتے ہیں۔ لیکن ان 7 ناموں کے عملیات کو ہم بعد میں دیکھیے گے۔ ابھی ہم صرف یا باری پہ بات کریں گے۔ |
اسم یا باری اللہ کا نام رزق کیلیے بہت مشہور ہے اور نوکری میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ |
اب آتے ہیں نوکری کے عمل کی طرف۔ |
آپ کسی بھی ہارڈوٸیر کی دکان سے چھوٹا لیکن طاقتور مقناطیس لیکے آٸیں۔ اب تصور کریں کہ آپ کو کیسی جاب یا نوکری چاہیے۔ نام یا جگہ کو نا سوچیں ورنہ آپکی چواٸس بہت محدود ہوجاۓ گی۔ صرف سوچیں کہ نوکری کیسی ہوگی اور آپ وہاں رہ کے کیسا محسوس کریں گے۔ یہ فیصلہ بھی کر لیں کہ کتنے دنوں میں چاہیے لیکن 33 دن سے سے کم نہ ہو۔ وہ جذبات اپنے دماغ میں لاٸیں۔ جب تصور خوب مضبوط ہوجاۓ تو اسم یا باری پڑھنا شروع کریں اور جب بھی سانس ختم ہونے لگے تو مقناطیس پہ پھونک ماریں۔ اس عمل کو جاری رکھیں۔ یہاں تک کہ مقناطیس پوری طرح چارج ہوجاۓ۔ اسکی نشانی یہ ہوگی کہ آپ اس میں انرجی کو خود محسوس کر سکیں گے اور دل مطمٸن کوجاۓ گا کہ واقعی کچھ طاقت آچکی ہے اس میں۔ اکثر لوگوں کو انرجی حرارت کی شکل میں محسوس ہوتی ہے۔ ویسے کسی بھی عمل کی طاقت اور تاثیر دیکھنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے لیکن اس کو بعد میں بتاٶں گا۔ ابھی نہیں۔ |
اب وہ مقناطیس اپنے ساتھ رکھیں اور کوشش کریں کہ عدد 6 زندگی میں آجاۓ۔ 6 صرف محبت کا نہیں نوکری کا بھی عدد ہے۔ یا باری کے اعداد بھی 6 ہیں۔ تو 6 جگہ نوکری کیلیے اپلاٸی کریں اور روزانہ 6 لوگوں سے نوکری کیلیے بات کریں۔ اللہ آپکو نوکری دلوا دیگا۔ |
ویسے ایک عمل اور بھی بتا دوں کی جس لفافے میں دوخواست جمع کروانی ہو اسکے چاروں کونوں میں 6 6 بار سورة فاتحہ پڑھ کے پھونک ماریں اور پھر جمع کرواٸیں۔ یعنی کل 24 بار پڑھیں اور اسکا عدد بھی 6 ہی بنتا ہے جس سے کامیابی بہت بڑھ جاۓ گی۔ کچھ عامل کسی خوشبودار تیل کی بوتل میں سورة فاتحہ کافی مقدار میں پڑھ کے رکھتے ہیں اور لفافے کے چاروں کونوں میں لگا دیتے ہیں۔ یہ بہت پرانا طریقہ ہے اور یہ عمل زیادہ تر محبوب کو خط بھیجتے ہوۓ استعمال کیا جاتا تھا۔ |
اب آتے ہیں پیسوں کے عمل کی طرف |
کچھ نوٹ لیں اور سکے بھی۔ انھیں سامنے میز پر رکھیں۔ اب آپ اسم یا باری پڑھنا شروع کردیں اور ان پر پھونک ماریں یہاں تک کہ دل مطمٸن ہوجاۓ کہ وہ صحیح سے چارج ہوچکے۔ اب اپنے مقصد کو بیان کریں کہ پیسے میرے پاس آ رہے ہیں۔اس کے بعد وہ پیسے اپنے بٹوے میں رکھیں لیکن خرچ نہیں کرنے۔ انھیں دوسرے پیسوں سے علیحدہ رکھیں۔ ان پیسوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ ووڈو جادو میں ایک گڑیا بناٸی جاتی ہے اور اس میں سکے رکھے جاتے ہیں۔ لیکن بٹوہ بھی ٹھیک ہے۔ اللہ آپکے رزق مں اضافہ فرماۓ گا۔ |
اوپر دیے گٸے دونوں اعمال عروج ماہ میں جمعرات کے دن مشتری کی ساعت سے شروع کریں گے۔ اور روزانہ کیے جاٸیں گے یہاں تک کہ کام ہوجاۓ۔ عمل کے دوران پیلے رنگ کا کوٸ کپڑا جیسا کہ رومال اپنے پاس رکھیں کیونکہ مشتری کا رنگ پیلا یا سنہرہ ہے۔ ویسے ایک بہت پرانی تکنیک یہ بھی ہے کہ سوموار کے دن غسل خانے میں چاندی کے سکے رکھ دیے جاٸیں تو تواس سے دولت آتی ہے۔ لیکن یہ میرا ذاتی مجرب نہیں ہے۔ |
ان شاء اللہ جلد ہی دولت کیلیے اور اعمال، طلسم اور تعویزات تعویزات پیش کروں گا۔ تب تک کیلیے اجازت۔ |
میری تحریروں کو زیادہ سے زیادہ شٸیر کیا کریں تاکہ اور لوگوں کا بھلا ہوسکے۔ لیکن اپنے نام سے میری تحریر نہ لگایا کریں۔ شکریہ۔ |
دعاٶں کا طالب |
ماہر علوم مخفی |
محمد ارسلان صدیق نقشبندی |
Saturday, September 29, 2018
نوکری اور پیسے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment